پشاور:گڑھی باغبان میں گورنمنٹ اسکول کے گیٹ پر دھما کا

پشاور:گڑھی باغبان میں گورنمنٹ اسکول کے گیٹ پر دھما کا

پشاور کے علاقے گڑھی باغبان میں گورنمنٹ اسکول کے گیٹ پر دھما کا ہو اہے ۔دھماکے سے اسکول کے مرکزی گیٹ کوجزوی نقصان پہنچ۔تفصیلات کے مطابق دھماکے کی شدت زیادہ نہیں تھی جس کی وجہ سے سکول کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔

پولیس حکام اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسکول کے باہر نصب دوسرا بم ناکارہ بنا دیا ہے ۔جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ باغبان گورنمنٹ پرائمری اسکول کے گیٹ پر ہو ا اور اسکی ساخت  آئی ڈی بم کی بتائی جاتی ہے ۔ دھماکہ ایک آئی ڈی 250گرام اسکول کےساتھ پڑا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہناہے کہ دھماکے میں دو اہلکاروں  زخمی ہونے کی اطلاع موصول  ہوئی  ہے ۔