افغانستان میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا

کابل :افغانستان میں داعش کے سربراکو مارا گیا،امریکی اور افغان فورسسز کی مشترکہ کارروائی میں عبدالحسیب کو35 جنگجو سمیت ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔آپریشن میں دو امریکی فوجی بھی ہلاک مارے گئے۔ رات گئے آپریشن میں 50 امریکی اور 40 افغان کمانڈوزنے حصہ لیا۔حسیب آٹھ مارچ کو ملٹری ہسپتال پر حملے میں سو شہریوں کو ہلاکت کا بھی ذمہ دار تھا۔ جنرل نکلسن نے داعش سربراہ کی ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دیا۔
یاد رہے افغانستان میں امریکا نے القاعدہ کے خلاف جنگ شروع کی پھر طالبان مدمقابل آگئے،اب داعش افغانستان میں زور پکڑ رہی ہے۔