سرحدپر تعیناتی کے لیے16بھارتی افسران کا ڈیوٹی سے انکار

سرحدپر تعیناتی کے لیے16بھارتی افسران کا ڈیوٹی سے انکار

نئی دہلی:بھارت سرکار اور بھارتی فوج صرف سازشیں کر سکتی ہے اگر میدان میں آنا پڑ جائے تو بھاگ اُٹھتے ہیں جس کا حالیہ ثبوت پاکستانی فوج کے شیر جوانوں کے خوف سے بھارتی فوج کے افسران نے پاکستانی سرحد تعیناتی سے انکار کر دیا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پیرا ملٹری فورس کے ساٹھ فیصد سے زائد گزٹڈ افسران نے رواں سال بارڈر سیکیوڑٹی فورس جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔
ان افسران میں سے بعض نے پاک فوج کے ساتھ مقابلے کی ہمت نہ ہونے کے باعث دم دبا کر بھاگے گئے۔جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں نے تیج بہادر یادیو کی ویڈیو کی وجہ سے بی ایس یف جوائن کرنے سے انکار کر دیا۔
یاد رہے گزشتہ سال بھی اکتیس میں صرف سترہ سورماں نے بھی ایس ایف کو جوائن کیا تھا جبکہ گزشتہ سے پیوستہ سال امتحان دینے میں سے 110میں سے صرف 69 افسران نے بی ایس ایف کو جوائن کیاتھا ان میں سے بھی15نے دوران ڈیوٹی استعفی دے کر گھروں کو چلے گئے۔