خواتین کے ڈرائیونگ کرنے کے بارے میں سعودی عالم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

خواتین کے ڈرائیونگ کرنے کے بارے میں سعودی عالم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

جدہ : سعودی عالم دین کے اس بیان پر کہ ” اگر خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی تو وہ رات کو دیر سے گھر آیا کریں گی اورشراب پینے کی عادت بھی پڑ جائے گی “ کے بعد سوشل میڈیاپر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے ۔
سعودی عالم دین ابو زقم کے اس بیان کے بعد سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے کہا ہے کہ اس ایسا کہنانہیں چاہیئے تھا ۔اس کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیئے ۔
جبکہ دوسری طرف ابو سقم کا کہناہے کہ آج کل جو ویڈیو سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے وہ 2011میں جدہ ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی ۔
ویڈیو میں اس نے مزید کہا تھا کہ دیر سے آنے کی وجہ سے خواتین نہ تو کام کریں ،نا کھانے کو کچھ بنا کر دیا کریں گی ،جس کی وجہ سے کئی مسائل جنم لیں گے ۔
ابو زقم کو اس بیان کے بعد کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔ جبکہ ابھی تک کسی شہری کی طرف سے ابو زقم کے خلاف کوئی رپورٹ درج کروانے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔