باہو بالی بھی ہالی ووڈ کی نقل نکلی

باہو بالی بھی ہالی ووڈ کی نقل نکلی

لاہور:کہانی کے لحاظ سے اگر فلموں کو پرکھا جائے تو شاید بالی ووڈ کہیں پیچھے رہ جائے اور ہر میدان کی طرح ہالی ووڈ یہاں بھی بازی لے جائے ۔بالی ووڈ میں کہانی نقل کرنے کا رحجان نیا نہیں اور کئی مشہور فلمیں ہالی ووڈ کی کہانیوں کی نقل ہوتی ہیں۔اگر ہالی ووڈ کی کسی فلم کی نقل نہ بھی ہوں تو کسی افسانے یا ناول کی کہانی ہوتی ہیں بالی ووڈ نے دوسروں کو کاپی کرنے کی اپنی روایت برقرار رکھی اور اب تک کی مہنگی ترین فلم ’باہو بلی 2‘ کو بھی ہالی ووڈ کی ایک اینی میٹڈ فلم سے متاثر ہوکر تیار کیا۔

ہندوستان کی تاریخی جنگ پر بنی بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم 'باہوبلی 2' دراصل ہولی وڈ کی اینی میٹڈ فلم’ دی لائن کنگ‘ کی کاپی ہے۔دونوں فلموں میں بادشاہت، خاندان، وراثت اور جنگ دکھائی گئی ہے۔فرق صرف یہ کہ باہو بالی کے کردار انسانی جبکہ دی لائن کنگ کے اینیمیٹڈ ہیں۔