دوسری بار ماونٹ ایورسٹ سر کرنیوالا 85 سالہ شرچن جان کی بازی ہار گیا

دوسری بار ماونٹ ایورسٹ سر کرنیوالا 85 سالہ شرچن جان کی بازی ہار گیا

کھٹمنڈو:نیپال میں ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کا دوبارہ اعزاز حاصل کرنے کی کوشش میں مرنیوالے 85 سالہ شخص کی لاش مل گئی،جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کٹھمنڈو لایا گیا،جہاں اس کی آخری رسومات تھکالی سروس سوسائٹی کھٹمنڈو میں ادا کی گئیں۔آخری رسومات میں خاندان،دوست احباب سمیت سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی،موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے میں چند دن لگیں گے۔

واضح رہے شرچن نامی اس نیپالی کو پیما نے 76 سال کی عمر میں مئی 2008 ءمیں پہلی مرتبہ ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر کے معمرترین کو ہ پیما کا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اس کے بعد شرچن کا ریکارڈ جاپانی 80 سالہ کوہ پیما یوئی چیرو می یورا نے 2013 مین توڑ دیا تھا جس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ان دنوں شرچن ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کر نے کے لئے بلندو بالا پہاڑ کے ایک بیس کیمپ پر موجود تھے کہ ان کی ہلاکت کی اطلاع مو صول ہو گئی۔