سعودی سکول طالبات کی ” کیٹ واک “ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی سکول طالبات کی ” کیٹ واک “ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جدہ : سعودی سیکورٹی حکام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے طالبات کے سکول میں پڑھنے والی طالبات کی ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ جس میں متعدد طالبات ٹیچر کی غیر موجودگی میں کلاس روم کے ٹیبل جوڑ کر باقاعدہ کیٹ واک کرتے دیکھا جاسکتاہے ۔


ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والدین کی طرف سے سکول انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ انہوںنے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔جس کلاس کی بچیوں نے ایسا عمل کیا انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔پولیس حکام کا کہناہے کہ وہ سائبر کرائم کے ساتھ مل کر اس ویڈیو کو اپلوڈ کرنے والے شہری اور اس میں شامل طالبات سے بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔