سعودی نوزائید ہ بچی کا نام ”ایوانکا“ رکھنے پر حکومتی محکمے نے انکار کر دیا

سعودی نوزائید ہ بچی کا نام ”ایوانکا“ رکھنے پر حکومتی محکمے نے انکار کر دیا

جدہ : سعودی شہری کے ہاں ہونے والی بچی کا نام امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ”ایوانکا“ کے نام پر رکھنے کے بعد مشکل میں پڑ گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی شہری کا کہناہے کہ اس نے اپنی بیٹی کا نام ”ایوانکا“ رکھنا چاہا مگر جب وہ اس رجسٹر کروانے کے لے متعلقہ محکمے میںگیا تو اسے بتایا گیا کہ بچی کا نام رجسٹر نہیں کیا جا سکتاہے ۔محکمے کے اعلی ٰ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے 2014میں حکومت کی طرف سے ممنوع ناموں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس کے تحت بچی کا نام اس فہرست یا قوانین کے مطابق نہیں رکھا جا سکتا۔

سعودی شہری کا کہناہے کہ اسے اس چیز کا دکھ ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا نام رجسٹر تو نہیں کروا سکا مگر وہ اور اسکے گھر والے اسے ”ایوانکا “ کے نام سے ہی پکارتے رہیں گے ۔