چین:کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک

چین:کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک

بیجنگ: چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ ہنان میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 18 کان کن ہلاک ہو گئے جبکہ 37 افراد کو کان سے زندہ نکال کر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


گیس کے اخراج کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کوئلہ پیدا کرنے والا ملک ہے جبکہ ایسے حادثات بھی معمول کی بات ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں