آرٹسٹ نے ”پاپ کارن “ کے شاندار نمونے تیار کر کے دنگ کر دیا

آرٹسٹ نے ”پاپ کارن “ کے شاندار نمونے تیار کر کے دنگ کر دیا

ٹیکساس: دنیا بھر میں اپنی منفرد حیثیت دکھانے کے لیے آرٹسٹ کام بھی دوسروں سے مختلف کرتے ہیں تاکہ انہیں دوسروں میں ممتاز جگہ مل سکے ۔
ایسی ہی کچھ کوشش کی ہے ٹیکساس کے آرٹسٹ نے جس نے دنیا کے دوسرے آرٹسٹوں سے منفرد اور الگ چیز پر آرٹ کے نمونے تیار کیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ ہیری کلینبرگ نے تصاویر کے نمونے بنانے کے لیے ”پاپ کارن “ کا استعمال کیا ۔
28سالہ ہیری کا کہناہے کہ اسے پاپ کارن کے انوکھے نمونوں والی تصاویر تیار کرنے کا خیال ایک دن پاپ کارن کھاتے ہوئے آیا ۔ جس میں ایک پاپ کارن کی شکل و شبہات بالکل گوریلہ جیسی تھی ۔ جس کے بعد اس نے پاپ کارن پر غور شروع کر دیا ۔
ہیری کا مزید کہناتھا کہ ہر پاپ کارن دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اور اس میں کسی نہ کسی کی شکل یا ڈرائینگ ضرور چھپی ہوتی ہے ۔ بس اس دن سے میں نے پاپ کارن پر مصوری شروع کردی ، اور آج سینکڑوں قسم کے پاپ کارن مختلف اشکال میں اس کے پاس موجود ہیں ۔
ہیری پاپ کارن کی متعدد نمائش بھی لگا چکا ہے ۔جس میں اس کے متعدد نمونے بھاری قیمت میں فروخت بھی ہوئے ہیں ۔