کوئٹہ:15اضلاع کے پہلے بلاکس میں مردم شماری کا آج آخری روز

کوئٹہ:15اضلاع کے پہلے بلاکس میں مردم شماری کا آج آخری روز

کوئٹہ: بلوچستان میں دوسرے مر حلے کے15اضلاع میں مردم شماری کاعمل جاری ہے۔  دوسرے مر حلے کے15اضلاع کے پہلے بلاکس میں مردم شماری کاآج آخری روزہے۔ کمشنرمردم شماری محمد اشرف کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں مردم شماری کاعمل معطل ہے، دونوں اضلاع میں مردم شماری کاعمل سیکیورٹی وجوہات پرمعطل کیاگیاہے۔ محمداشرف نے بتا یا کہ 15اضلاع کے پہلے بلاکس میں 80فیصدسے زائد کام مکمل کرلیاگیا۔

دوسرے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 21، 21 اضلاع، خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع، بلوچستان کے 17 اضلاع، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مردم و خانہ شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں کے علاوہ وفاق کے زیرانتظام دیگر تمام قبائلی علاقہ جات میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کا عمل معمول کے مطابق مکمل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے۔ جن اضلاع میں مردم شماری کا عمل مکمل ہو چکا ہے ان میں پنجاب کے 16 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 15 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر کے 5 اضلاع اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع کے علاوہ اورکزئی ایجنسی بھی شامل ہے۔ شماریاتی مواد کی واپسی کا کام بھی فوج کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں