زلاتان ابراہیم ووچ برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

زلاتان ابراہیم ووچ برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنیوالے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

لندن:مانچسٹریونائیٹڈ کے سویڈش فٹ بالر زلاٹن ابراہیم ووچ برطانیہ میں امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے، انہوں نے انگلش فٹ بالر ویان رونی کو زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، لیوس ہملٹن فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں زیادہ کمائی کرنے والے امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت برطانیہ کے فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن سرفہرست ہیں.

ان کی آمدن 131 ملین پائونڈ ہے، سویڈش فٹ بالر ابراہیمووچ جنہوں نے گزشتہ برس جولائی میں مانچسٹریونائیٹڈ کو جوائن کیا تھا 110 ملین پائونڈ آمدن کے ساتھ دوسرے، انگلش فٹ بالر ویان رونی 93 ملین پائونڈ آمدن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے 77 ملین پائونڈ آمدن کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں