گرمی میں اضافے کیساتھ ہی شارٹ فال5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

گرمی میں اضافے کیساتھ ہی شارٹ فال5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا

کراچی : گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔ شارٹ فال 5 ہزارمیگاواٹ تک جا پہنچا ملک کے مختلف علاقوں میں 14سے 16گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی۔ جیکب آباد اور چاغی سمیت ملک کےمختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی پارٹیاں،تاجر،اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔


گرمی کی شدت  میں اضافے کیساتھ ہی شارٹ فال5ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کےمطابق بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار9 سو40 میگاواٹ ہے،بجلی کی طلب 19 ہزار900 میگاواٹ اورپیداوار14 ہزار960 میگاواٹ ہے۔دوسری جانب غیرسرکاری اعدادوشمار کےمطابق بجلی کا شارٹ فال چھ ہزارمیگاواٹ ہے،جبکہ مختلف علاقوں میں شہری 14 گھنٹے سے 16 گهنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جھیلنے پر مجبور ہو گئے۔

لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام شدید گرمی میں احتجاج کرنے لگے۔چاغی میں ٹرانسفارمر کی عدم فراہمی کے خلاف تاجروں نے شٹرڈاون ہڑتال کر دی،جیکب آبادمیں پانی کی عدم فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلز پارٹی سڑکوں پر نکل آئی اورجیالوں نے گھڑےتوڑ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مصنف کے بارے میں