شہباز شریف نے عمران خان کو 10 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

شہباز شریف نے عمران خان کو 10 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 10 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے یہ قانونی نوٹس خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی وساطت سے پی ٹی آئی کے سنٹرل آفس اسلام آباد اور عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالا کے ایڈریس پر ارسال کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے میڈیا کے ذریعے نواز شریف پر جو دس ارب روپے پیش کش کا الزام عائد کیا ہے اس پر عمران خان 14 روز کے اندر وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگے اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو 14 روز بعد وہ عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے پابند ہونگے۔

واضح رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے ان کے مشترکہ دوست نے عمران خان کو پاناما لیکس کیس میں خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

28 اپریل کو عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا وزیر اعلیٰ شہباز شریف مجھ پر اربوں روپے ہرجانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ 10ارب کی آفر پر اب تک قائم ہو اور جو 10 ارب کی آفر لے کر آیا اس شخص کو بھی مجھے قائل کرنے کے لئے 2 ارب کی آفر کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں صرف اس لیے نام نہیں لے رہا کیوں کہ انتقامی کارروائی کر کے اس کا کاروبار بند کردینگے لیکن اگر عدالت میں بلائیں تو 10 ارب کی آفر دینے والے کا نام بھی بتاؤں گا اور عدالت سے اس شخص کو تحفظ دینے کی درخواست بھی کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں