جسٹن بیبر ’کافی ود کرن‘ کا حصہ بنیں گے

جسٹن بیبر ’کافی ود کرن‘ کا حصہ بنیں گے

ممبئی: معروف گلوکار جسٹن بیبر بچپن میں ہی اسٹار بن گئے تھے اور دنیا بھر میں شہرت پائی ۔بھارتی میڈیا میں جسٹن کے رواں مہینے بھارت میں آکر پرفارم کرنے کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں اس سلسلے میں تقریبا تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں لیکن ایک اور خبر جو سامنے آئی ہے وہ یہ کہ جسٹن اپنے اس دورے کے دوران مشہور پروگرام ’کافی و دکرن‘ کا بھی حصہ بنیں گے ۔فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر کی میزبانی میں یہ پروگرام پچھلے 12سال سے چل رہا ہے اور اس کے 5سیزن اور 105اقساط ہو چکی ہیں لیکن یہ اس پروگرام کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہو گا کہ کوئی بین ا لاقوامی سلیبرٹی اس پروگرام کا حصہ بنے گی ۔لیکن اس بارے میں بھی ابھی قیاس آرائیاں ہی کی جا رہی ہیں اور ابھی تک جسٹن کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر 10مئی کو پٹیل اسٹیڈیم میں پرفارم کریں گے۔