جنوبی سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ بچے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے،اقوام متحدہ

جنوبی سوڈان میں جنگ کے باعث 10 لاکھ بچے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے،اقوام متحدہ

نیروبی:  اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں جنگ کے باعث ایک ملین سے زائد بچے اور 1.4 ملین دیگر افراد ملک چھوڑنے پر مجبورہوئے ۔

عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ ،یونیسیف ،پناہ گزین ایجنسی اور یو این ایچ سی آر نے مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جونبی سوڈان میں 2013 ءسے شروع خانہ جنگی کے باعث 1.8 ملین میں سے 62 فیصد بچے کینیا ،ایتھوپیا اور یوگنڈا میں پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے کے لئے ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ 1.4 ملین بچے جنوبی سوڈان میں کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

یونیسیف کی نمائندہ لیلا پکالا نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال تباہ کن صورتحال اختیار کر گئی ہے ، یہ خوفناک حقیقت ہے کہ جنوبی سوڈان میں تقریباً 5 میں سے ایک بچہ اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہے اور بچوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے۔

مصنف کے بارے میں