12 سالہ بچی نے آئن اسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو شکست دیدی

12 سالہ بچی نے آئن اسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو شکست دیدی

لندن: برطانیہ میں مقیم 12 سالہ بچی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں البرٹ آئن اسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو بھی شکست دیدی۔ آئی کیو ٹیسٹ لینے والے ادارے مینسا نے ذہین ترین افراد کے لیے 140 کا سکور طے کر رکھا ہے مگر راج گوری پوار نامی بچی نے 162 اسکور حاصل کیا ۔ یہ سکور آئن اسٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کے اسکور سے دو پوائنٹ سے زیادہ تھا۔


راج گوری پوار برطانیہ کے علاقے چیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔ بچی نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

مینسا کا دعوی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی آئی کیو سوسائٹی ہے اور راج گوری ان 20 ہزار افراد میں سے ایک ہے جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔ راج گوری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹیسٹ سے قبل میں کچھ نروس تھی مگر وہ اچھا ہوگیا، اتنے اچھے نتائج پر میں بہت مطمئن ہوں'۔

بچی کے والد ڈاکٹر سورج کمار پوا نے بتایا کہ یہ میری بیٹی کے اساتذہ کی کوششوں اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا جو اسے روز سکول میں ملتا ہے۔ اس حیران کن اسکور کے بعد اس بچی کو مینسا کی برطانوی شاخ کا رکن بنا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ادارے کی رکنیت حاصل کرنا آسان نہیں بلکہ آئی کیو ٹیسٹ میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والوں کو ہی یہ اعزاز ملتا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source