تھلیسمیا کا واحد علاج جو کہ ہے انتہائی آسان !

لاہور: تھلیسمیا ایک جینیاتی مرض ہے جس میں مریض کو ہر ماہ خون چڑھایا جاتا ہے ، یا پھر بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانا پڑتا ہے جو انتہائی مہنگا ہے۔ لیکن یہ مرض جس قدر تکلیف دہ ہے اس سے بچاو¿ اتنا ہی آسان ہے۔ اگر اس مرض میں صرف احتیاط کی جائے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تھلیسمیا کا واحد علاج جو کہ ہے انتہائی آسان !

لاہور: تھلیسمیا ایک جینیاتی مرض ہے جس میں مریض کو ہر ماہ خون چڑھایا جاتا ہے ، یا پھر بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانا پڑتا ہے جو انتہائی مہنگا ہے۔ لیکن یہ مرض جس قدر تکلیف دہ ہے اس سے بچاؤ اتنا ہی آسان ہے۔ اگر اس مرض میں صرف احتیاط کی جائے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔ شادی سے قبل خاتون اور مرد کے خون میں اس کے جراثیم کے لیے ٹیسٹ کے ذریعے بچاو¿ ممکن ہے۔اگر اس میں بے احتیاطی کی جائے تو پیدائش کے چند ماہ بعد بچے کا جسم پیلا پڑنا، پیشاب کا رنگ گہرا زرد ہونا یا بچے کا سست ہو جانا اس بات کی نشانی ہے کہ اس کے جسم میں خون کی کمی واقع ہورہی ہے اور یہ تھلیسمیا کی علامت ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کی بقا کے لیے شادی سے قبل تھلیسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کے لیے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔