پنجاب میں ہیپاٹائٹس کیخلاف موثر مہم کا آغاز کر دیا گیا

لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ہیپاٹائٹس پر مکمل کنٹرول تک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کے تحت 22سے 27مئی صوبے میں ہیپاٹائٹس سکریننگ ویک منایا جائے گا، جس کے دوران ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اہسپتال میں ہیپاٹائٹس آگاہی اور سکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے جس کے دوران لوگوں کی رجسٹریشن، سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی جائے گی ۔

انہو ں نے یہ بات تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی -اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی کارکردگی، صفائی کی صورتحال، ڈاکٹرز و سٹاف کی بائیومیٹرک حاضری، ادویات کی دستیابی، روٹین ایمونائزیشن کوریج، ویکسینیٹرز کی حاضری اور حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-
خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ اگر کوئی دوائی ہسپتال کی ضروری ادویات کی فہرست میں موجود نہیں اور کسی مستحق غریب مریض کو دینا ناگزیر ہے تو اسے مذکورہ دوائی کرکے فراہم کی جاسکتی ہے - اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں چکن پاکس اور سینڈ فلائی کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری لشمینیا کی صورتحال، روک تھام او رمریضوں کے علاج کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا -اجلاس کو بتایا گیا کہ چکن پاکس کی بیماری پر موثر کنٹرول پالیا گیا ہے اور کیس رپورٹنگ میں بہت حد تک کمی واقع ہوگئی ہے -