چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

نئی دلی: آخرکار بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

نئی دلی: آخرکار بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ویرات کوہلی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، شیکر دھون، روہت شرما، اجنکیا رہانے، امیش یادیو، رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون، محمد شامی، بھونیشور کمار، ہردیک پانڈے اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے 14 روز کی تاخیر کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم جون سے 18 جون تک انگلینڈ کے 3 شہروں میں کھیلی جائے گی ۔