ہلال خوراک کی عالمی تجارت کاحجم ایک کھرب 60ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا

ہلال خوراک کی عالمی تجارت کاحجم ایک کھرب 60ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا

کراچی  ہلال خوراک کی عالمی تجارت کاحجم ایک کھرب 60ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ پاکستان میں حلال خوراک کے شعبہ کی سالانہ شرح نمو 27فیصد ہے۔

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق سال 2003 ء میں حلال خوراک (گوشت) کی برآمدات کاحجم 14 ملین ڈالر تھاجو 2015 ء تک بڑھ کر 244 ملین ڈالر تک پہنچ گیا اور دوران سال پاکستان نے 7لاکھ 8ہزار 968 ٹن گوشت برآمد کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان گوشت برآمد کرنے والا دنیاکا 19واں بڑا ملک ہے۔

شعبہ کے ماہرین نے کہاکہ حلال خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ سے استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے جس سے حلال خوراک کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر قومی معیشت کے استحکام اور لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں