سرگن مہتا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نئی دہلی :بھارت میں پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سرگن مہتا ان دنوں اپنی نئی فلم ’ لاہوریے“ کی ریلیز کیلئے سرگر م ہیں۔ ان کی فلم رواں ہفتے 12مئی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سرگن مہتا نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نئی دہلی :بھارت میں پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سرگن مہتا ان دنوں اپنی نئی فلم ’ لاہوریے“ کی ریلیز کیلئے سرگر م ہیں۔ ان کی فلم رواں ہفتے 12مئی کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تاہم نئی فلم کیلئے اداکارہ کے خاندان والے بھی خاصے برجوش ہیں اور انہیں نیک خواہشات دے رہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انسٹا گرام پر بھی ہوا جب اداکارہ نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی پوسٹ شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھ سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ کیاخاندان کی جانب سے میرے ایکٹر بننے کے فیصلے کو قبول کیا گیا یا نہیں؟۔میں ان لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے والدین گھر میں صرف گانوں کے چینل ہی چلاتے ہیں جو 24 گھنٹے چلتے رہتے ہیں، اور وہ صرف یہ چینلز اس لیے دیکھتے ہیں تاکہ میرے گانے یا میری فلموں کے ٹریلرز دیکھ سکیں۔جب بھی کوئی پارٹی ہوتی ہے تو میرا بھائی ہمیشہ ہی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مجھ پر فلمائے گئے گانے بار بار لگاتار چلائے جائیں جبکہ وہ میرے اداکار بننے کو بہت ہی فخر کے ساتھ بیان کرتا ہے“ ۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

250ea702ad19a11d7d41c89ce18fdf46