ٹیکساس: غیر قانونی تارکین وطن کو تخفظ دینے کا قانون منسوخ

ٹیکساس: غیر قانونی تارکین وطن کو تخفظ دینے کا قانون منسوخ

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ری پبلکن گورنرگریگ ایبٹ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بعض شہروں میں تخفظ دینے کے قانون کی منسوخی کے متنازع بل پر دستخط کر دیئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق فیس بک پر براہ راست نشر کی گئی ویڈیو میں ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو ٹیکساس کے بعض شہروں میں تخفظ دینے کے قانون کی منسوخی کے متنازع بل پر دستخط کیے ۔اس بل کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کو پولیس وفاقی انتظامیہ کے ساتھ تعاون سے انکار پر گرفتار کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کے شہری ہم سے اور قانون نافذ کرنے والے افسران سے اپنے تخفظ کی توقع رکھتے ہیں اور اس لئے ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔اس بل کی منظوری کے خلاف ٹیکساس میں گورنرگریگ ایبٹ کے دفتر کے باہر مظاہرے بھی ہوئے ۔

امریکن سول لبرٹیز یونین نے ٹویٹ کیا ہے کہ گورنر ایبٹ نے ٹیکساس پولیس کو کارروائی کرنے اور امتیازی سلوک کے لئے لائسنس دے دیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک عدالت نے اس حکم نامے کو بلاک کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں