اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد نواز کو بھی نوٹس ارسال

اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد نواز کو بھی نوٹس ارسال

لاہور: پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محکمہ سیکیورٹی اور ویجیلنس نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر نوجوان کرکٹر محمد نواز کو بھی نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کھلاڑی محمد نواز پر الزام ہے کہ انہوں نے بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی اور اسپاٹ فکسرز کی جانب ان تک رسائی حاصل کرنے کے باوجود بورڈ کو اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔نوٹس آف ڈیمانڈ جاری ہونے کے بعد محمد نواز پی سی بی کے سیکیورٹی اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے سامنے انٹرویو کیلئے پیش ہوں گے جس کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر دیا گیا تھا۔ معاملے کی مزید تفتیش کے بعد محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کے نام بھی سامنے آئے جس کے بعد تینوں کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا تھا۔