ایران پہلے دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے ، سرتاج عزیز

ایران پہلے دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے ، سرتاج عزیز

ایرانی فوج نے پاکستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کا الزام لگا کر حملوں کی دھمکی دے دی تو جواب میں پاکستان کا کہنا ہے کہ ایران پہلے دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے ، جائزہ لیں گے.

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار سےایرانی علاقے میں حملے کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستان میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا.ایرانی فوج کے اس بیان کے جواب میں مشیر ِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے ایران دہشت گردوں کے متعلق معلومات فراہم کرے . ایران کی جانب سے پہلے بھی دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات آتے رہے ہیں،ٹھکانوں کے شواہد بھی دیے جائیں.

یاد رہے کہ  ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو وارننگ دی ہے کہ تہران پاکستان کے اندر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے گا اگر پاکستانی حکومت نے سنی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو جو کہ سرحد پار سے ایران کے اندر حملے کر رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے میں ایران کے دس سرحدی گارڈ دہشت گردوں کے حملے میں مارے گئے تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جیش العدل نامی گروپ نے ایرانی سرحد گارڈ کو دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور یہ حملے پاکستانی کی حدود سے کئے گئے تھے۔
ایرانی سرحدی علاقہ اسمگلروں اور دہشت گردوں کی پناہ گا ہ بنا ہوا ہے،ہم اس صورت حال کو مزید برداشت نہیں کر سکتے یہ کہنا ایران کی فوجوں کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری کا اُنھوں نے یہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دیا۔اُن کامزید کہنا تھا کہ پاکستان حکام کو سرحد پر اپنا کنٹرول قائم کریں ،دہشت گردوں کو گرفتار کریں اور انکے کیمپ بند کئے جائیں۔