امیتابھ بچن نئے اداکاروں سے متاثر ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نئے اداکاروں سے متاثر ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح کی سخت محنت اور کوشش نئی نسل کے فنکار کررہے ہیں وہ میرے لئے انتہائی متاثر کن ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ”میں ان نئے ستاروں کی پہلی ہی فلم میں کی جانے والی محنت و مشقت سے حیرت زدہ ہوں اسی وجہ سے میں اس حقیقت کی تعریف کرتا ہوں کہ اپنی پہلی ہی فلم میں وہ پوری طرح باصلاحیت نظر آتے ہیں۔ان کا چہرہ، اظہار خیال، جسم، زبان اور کارکردگی پاکیزہ ہے“۔
امیتابھ بچن ان دنوں رام گوپال ورما کی فلم ’سرکار3‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ امیت سادھ، یامی گوتم، جیکی شراف اور منوج واجپئی بھی کردار نبھا رہے ہیں۔یہ فلم 12 مئی کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔