کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ

کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ
کیپشن: حکیم سعید گراؤنڈ پر جلسے کرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: کراچی میں 12 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ پر جلسے کرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم ہو گیا۔

دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا اور کیمپس اکھاڑ دیے جبکہ تصادم کے نتیجے میں دو گاڑیاں اور کئی موٹر سائیکلیں نذر آتش کر دی گئیں۔ حکیم سعید گراؤنڈ میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ کشیدہ صورت حال کے باعث یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک بھی معطل ہو گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق پہلی ترجیح صورت حال پر کنٹرول پاناہے۔ تصادم میں کتنے افراد زخمی ہوئے فوری طور پر نہیں بتا سکتے۔

مزید پڑھیں: سردار کامل عمر، سردار عاقل عمر اور سردار عادل عمر کی ن لیگ میں شمولیت

تقریباً ایک گھنٹے بعد رینجرز کی بھاری نفری یونیورسٹی روڈ پہنچی اور پولیس کے ساتھ مل کر صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں شروع کیں البتہ گاڑیوں کو لگائی جانے والی آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نظر نہیں آئیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وہ خود صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ جارہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پی پی پی کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد جھگڑا بڑھا۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے ہم پر براہ راست فائرنگ کی۔ ہم خاموشی سے کیمپ میں بیٹھے تھے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پتھراؤ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما فیصلہ واوڈا نے کہا کہ سعید غنی سے کہا کہ انا کا مسئلہ نہیں ہم سب مل کر اس صورت حال کو بہتر کر سکتے ہیں۔ فیصلہ واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ظلم اور تشدد کی سیاست اب ختم ہوجانی چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں