’بہادر‘ بھارت آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے ڈر گیا

’بہادر‘ بھارت آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے ڈر گیا
کیپشن: imagy by liveuttarpradesh

میلبورن: بھارت نے ایک مرتبہ پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ جیسے دنیائے کرکٹ کی جانی مانی ٹیم آسٹریلیا سے ڈر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سٹاف کو کویتی ایئرپورٹ پر ’بھارتی کتے‘ کہا گیا:عدنان سمیع کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے ایک میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونا تھا ،مگر ’بہادر‘ بھارت نے کم ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کا پہلا بیان سامنے آگیا

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایڈیلیڈ اوول میں 26 دسمبر کو پہلے سے شیڈول ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے راضی کرنے کے لیے بھرپور لابنگ کی تاہم بھارتی بورڈ نے گلابی بال کے بجائے لال بال سے ہی کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ نے زرداری کو فائدہ پہنچایا لیکن وہ اس لائق نہیں، خواجہ آصف
واضح رہے کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ میں گلابی بال سے کھیلا جاتا ہے اور آسٹریلیا نے اب تک 4 ڈے اینڈ نائٹ میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی اپنے نام کی۔آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کے راضی نا ہونے پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دن میں ہی کھیلا جائے گا جب کہ جنوری میں سری لنکا کے خلاف برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 21 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے دوران 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں