احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا

احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا
کیپشن: احسن اقبال کو کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد احسن اقبال کو انفیکشن سے بچانا ہے، ڈاکٹرز۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ احسن اقبال کو آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ احسن قبال نارووال میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

انہیں بازو اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں تاہم اسپتال ذرائع نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے اور اب انہیں آئی سی یو سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ نے زرداری کو فائدہ پہنچایا لیکن وہ اس لائق نہیں، خواجہ آصف

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمرے کو ہی آئی سی یو قرار دے دیا گیا ہے جبکہ کمرے میں منتقل کرنے کا مقصد احسن اقبال کو انفیکشن سے بچانا ہے۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ  اس نے پستول 15 ہزار روپے میں اپنے علاقے سے ہی خریدا۔ احسن اقبال اس کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے آسان ہدف تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں