ڈونلڈ ٹرمپ آج رات ایران کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ آج رات ایران کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے
کیپشن: ٹرمپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام بھیجا تھا کہ وہ ایران ایٹمی ڈیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنائیں گے۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے اہم اعلان کریں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران ایٹمی ڈیل کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے۔ جنوبی کوریا سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے والے ٹرمپ نے ایران سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام بھیجا کہ وہ ایران ایٹمی ڈیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنائیں گے۔

a26b90166485129fce91ff13be58f80f

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اگر امریکا نے غلط فیصلہ کیا تو اسے ایران کے مناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ہتھیاروں کی فروخت روکی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے: ترک وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ امریکا قابل اعتماد نہیں غلط امریکی فیصلہ ایرانی عوام کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہو گا اور امریکا نے مزید اقتصادی دباؤ ڈالا تو ایران کا رد عمل سخت ہو گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی ایران جوہری معاہدے کے سخت خلاف ہیں اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر نظرِ ثانی کے لیے 12 مئی کی ڈیڈلائن دی تھی۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں