جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب، کل ادغام کا اعلان ہو گا

جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب، کل ادغام کا اعلان ہو گا
کیپشن: کپتان نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کر لی۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: کپتان نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ادغام کا حتمی اعلان کل ہو گا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی تصدیق ۔

فواد چوہدری نے تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مزاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ باقی تفصیلات کل اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔

محاذ کے 15 سے زائد مستعفی ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کپتان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار ہیں اور کل جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت کی عمران خان سے ملاقات ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کارکنوں کا عامر لیاقت پر حملہ،تھانے کے اندر کپڑے پھاڑ دیے

جنوبی پنجاب محاذ کے مستعفی ارکان اسمبلی اسلام آباد میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ میر بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار ساتھیوں سمیت عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہو گا۔ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کی بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہو کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلخ شیر مزاری اس محاذ کے سرپرست ہوں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

نئے صوبے کی تحریک میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ بھی شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں