پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ،رمضان میں ہر چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرے گا:اسلام آبا دہائیکورٹ

پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ،رمضان میں ہر چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرے گا:اسلام آبا دہائیکورٹ
کیپشن: رمضان میں کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی ۔۔۔تصویر بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد:رمضان المبارک میں تمام ٹی وی چینلز پر پانچ وقت کی اذان چلانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ٹی وی چینلز پر رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد پر کیس کی سماعت کی اور اس موقع پر جسٹس صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں کسی چینل پر نیلام گھر اور سرکس نہیں ہوگا جب کہ ہر چینل کیلئے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، جلاؤ گھیراؤ

دوران سماعت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے رہنما اصول پیش کیے گئے اورڈی جی پیمرا نے کہا کہ تمام چینلز کو گائیڈ لائن جاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سردار کامل عمر، سردار عاقل عمر اور سردار عادل عمر کی ن لیگ میں شمولیت
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں سرکس لگتے رہے تو پابندی لگا دیں گے، مسلمانوں کے لیے اذان سے بڑی بریکنگ نیوز کوئی نہیں، کوئی چینل رمضان المبارک میں اذان نشر نہیں کرتا بلکہ اذان کے اوقات میں چینلز ناچ گانا اور اشتہارات چلاتے ہیں، یہاں تک کہ پی ٹی وی نے بھی اذان نشر کرنا بند کر دی ہے، ایسا ہی چلنا ہے تو پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ ہٹا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرے سٹاف کو کویتی ایئرپورٹ پر ’بھارتی کتے‘ کہا گیا:عدنان سمیع کا دعویٰ
جسٹس صدیقی نے مزید ریمارکس دیئے کہ اسلام کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، اسلامی تشخص اور عقائد کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وکیل کو بتائیں کہ اس رمضان میں کوئی داﺅ نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اصغر خان کیس، سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم
عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پیمرا سے رپورٹ طلب کرلی کہ پاکستان میں کل 117 چینلز میں سے کتنے اذان نشر کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں