لاہور، گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 1 شخص زخمی

لاہور، گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 1 شخص زخمی
کیپشن: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: ذرائع کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اچانک ایک گھر کی بیرونی دیوار پر گرا اور طیارے نے گرتے ساتھ ہی آگ پکڑ لی۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیم نے طیارے میں سوار زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ طیارہ گرنے کے باعث الیون کے وی بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں  اور  آگ بھڑک اٹھی ۔ گارڈن ٹاون کے مختلف علاقوں میں  بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی تاہم  فائر برگیڈ کے عملے  نے آگ پر قابو پا لیا۔

یاد رہے 2016 میں بھی والٹن ایئر پورٹ پر تریبتی طیارے کو رن وے پر لایا جارہا تھا کہ اس دوران طیارے کا اگلا ٹائر نکل گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں پائلٹ اور کو پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو 10 مئی کو طلب

23 فروری 2012 کو بھی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن میں تربیتی طیار ہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے خاتون پائلٹ سمیت دوافراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں