الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے تاریخ طے کر لی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے تاریخ طے کر لی
کیپشن: iamge by facebook

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئےتاریخ طے کر لی ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ تاریخ  25 یا 26 جولائی کی  ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدوارں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کیلئے بھی مقررہ وقت طے کر لیا ہے اور اس کے لیے  8 روز  رکھے گئے ہیں ، صدر پاکستا ن ممنون حسین کی جانب سے اس حوالے سے کوئی منظوری سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر پاکستان سے انتخابات کی تاریخ کی منظوری لینے کا پابندہے, الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کرےگا ۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت 30 مئی کو ختم ہونے جار ہی ہے ۔