بھارتی کپتان ویرات کوہلی بریانی کے دیوانے نکلے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بریانی کے دیوانے نکلے
کیپشن: سوشل میڈیا پر کوہلی کی حید ر آباد ی بریانی کھاتے ہوئے ہوئے ویڈ یو وائرل.....فوٹؤ: انسٹاگرام

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بریانی کے دیوانے نکلے۔بریانی کی دعوت اڑاتے ہوئے کوہلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات حید ر آباد ی بریانی کے خوب مزے اڑارہے ہیں۔

39d72b968c5a44424e5dd0833653f01e




ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کرکٹر محمد سیراج سے ملنے ان کے گھر حیدر آباد گئے جہاں ان کی تواضع حیدر آبادی بریانی سے کی گئی جسے کھاکر ویرات نا صرف لطف اندوز ہوتے نظر آئے بلکہ شائقین بھی یہ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

b2544931bcd3cb7e4e1850249d64cbff