فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ضروری ہے: خورشید شاہ

فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ضروری ہے: خورشید شاہ
کیپشن: اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس، فوٹو بشکریہ یاہو

سوات: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ضروری ہے۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ضروری ہے، پختونوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی
 انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے حامی نہیں ہیں، ابھی تک نگران وزیراعظم کے نام پر بات نہیں ہوئی۔ اقتدار میں آکر 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، مزدور کی تنخواہ کم از کم 20 ہزار کی جائے گی۔ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف
 خورشید شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں مزدور 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں کیونکہ روز گار فراہم کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے نکلے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں