جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کےاعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کےاعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری
کیپشن: 50 روپے کا سکہ، فوٹو اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک نے جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب اسٹیٹ بینک کے کراچی میں ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا ٹیکسز کا نوٹس لے لیا
 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے وقف کر دی تھی جس کے باعث پاکستان خطے میں اس مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یادگاری سکے کا اجراء منفرد اقدام ہے جو ماضی میں قائد اعظم، علامہ اقبال، فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی جیسے عظیم لوگوں کے اعزاز میں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی
 تقریب میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملک کے لیے ڈاکٹر فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں