دبئی:دبئی ڈیوٹی فری ملینئر قرعہ اندازی میں پاکستانی اور بھارتی شہری نے میدان مار لیا ، دونوں افراد نے آن لائن ٹکٹ خریدے ، فاتح شہریوں کا اعلان دبئی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ایک پر کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری کے ملینیئر لکی ڈرا میں پاکستانی اور بھارتی شہری نے میدان مار لیا ، دونوں نے آن لائن ٹکٹ خریدے ، دونوں کو ٹرمینل ایک پر فاتح قرار دیا گیا ۔
ایک فاتح لامیہ کا تعلق کراچی سے ہے جوکہ ہائوس وائف ہیں ، 34 سالہ خاتون نے دبئی ڈیوٹی فری شاپ سے دوسرا آن لائن ٹکٹ خریدا ہے جس کا نمبر 4912 تھا اور اس کی سیریز 270 تھی ، خاتون خوش قسمت رہیں کہ قرعہ ان کے نام نکلا ۔
لامیہ مصطفٰی دبئی ڈیوٹی فری شاپ کے مستقل صارفین میں شمار ہوتی ہیں ، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اس امید سے ٹکٹ خریدتی تھی اس بار فاتح میں ہوں گی لیکن اس مرتبہ شاید قسمت میرے ساتھ تھی ۔
دبئی ڈیوٹی فری کے دوسرے فاتح کا تعلق بھارت سے ہے اور ان کا نام ارن ہے ، اکتیس سالہ ارن شارجہ میں رہائش پذیر ہیں ، انھوں نے بتایا کہ میرے ٹکٹ میں بھارت سے میرے تین دیگر دوستوں کا بھی تعاون تھا اس لیے میں اس انعام کو ہم چار دوستوں میں تقسیم کروں گا ۔
ارن نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ قسمت اس قدر مجھ پر مہربان ہوگی میں یہ خبر اپنے دیگر تین دوستوں کو دینے کے لیے بے تاب ہوں ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں