'انتخابات کی طرح عوام نے ن لیگ کے جلوس، ریلی کو بھی مسترد کر دیا'

'انتخابات کی طرح عوام نے ن لیگ کے جلوس، ریلی کو بھی مسترد کر دیا'
کیپشن: imaeg by facebook

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات کی طرح عوام نے ان کے جلوس اور ریلی کو بھی مسترد کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا خیال تھا مجمع اکٹھا کرکے این آر او کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے، مسلم لیگ ن الٹی گنگا بہا رہی ہے۔ پاکستان کے عوام با شعور ہیں، ان کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، میاں صاحب کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف آمدن سے زائد اثاثوں کا جواب دینے میں ناکام رہے، شریف خاندان نے ہمیشہ عوام اور نظام کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔ شریف خاندان شاید اب بھی یہ سمجھ رہا ہے کہ لوگوں کو بیوقوف بنا لیں گے۔