لاہور دھماکہ خود کش تھا جس میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا: وزیر داخلہ

لاہور دھماکہ خود کش تھا جس میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا: وزیر داخلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ خود کش تھا جس میں ایلیٹ کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ جس طرح کڑیاں ملتی جائیں گی تحقیقات میں پیشرفت ہو گی۔

واضح رہے کہ داتا دربار کے باہر پولیس وین کے نزدیک دھماکا ہوا جس میں 10 افراد شہید جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں داتا دربار کے قریب سڑک پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔ عمران خان کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم کا غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔