آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات ٹیکس وصولیوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک کا شکار

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات ٹیکس وصولیوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک کا شکار
کیپشن: فوٹو/ آئی ایم ایف آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ٹیکس وصولیوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔

آئی ایم ایف مشن کا اگلے سال 5.5 ٹریلین ارب روپے ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر اصرار، 700 ارب روپے کے ٹیکس استثنی ختم کرنے پر بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ائی ایم ایف نے مطالبہ رکھا ہے کہ بجٹ خسارہ 7.2 فیصد سے کم کر کے 5.8 فیصد تک لایا جائے۔ اخراجات جی ڈی پی کا 0.2 فیصد تک کم کئے جائیں۔ آئی ایم ایف مشن کی جانب سے آئندہ بجٹ میں زیادہ منافع کمانے والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہم فیصلے ہونگے۔