وزیراعظم نے اسدعمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے اسدعمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانے کی منظوری دیدی
کیپشن: آج کے پارلیمانی اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی گئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسد عمر آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ بنانےکی منظوری دیدی۔

خیال رہے کہ آج کے پارلیمانی اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی گئی اور وزیراعظم نے کہا کہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا اور اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔

اجلاس قومی اسمبلی میں ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وزیر صحت عامر کیانی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری شریک نہیں ہوئے۔