امریکہ : سکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک ، آٹھ زخمی ہوگئے

امریکہ : سکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک ، آٹھ زخمی ہوگئے
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکی ریاست کولاراڈو میں سکول کے طالب علم کی فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو میں سکول کے طالب علم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک ساتھی طالب علم ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو طالب علموں نے سکول میں گھستے ہی اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک طالب علم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ آٹھ دیگر طلبا زخمی ہوگئے۔

سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ میتھ سکول کے دو طلبا بندوق اٹھا رکھی تھی اور سکول میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس سے آٹھ دیگر طلبا زخمی ہوگئے ۔