نواز شریف نے قانون کی پاس داری کر کےنئی تاریخ رقم کر دی ، مریم نواز

 نواز شریف نے قانون کی پاس داری کر کےنئی تاریخ رقم کر دی ، مریم نواز
کیپشن: Image Source : Maryam Nawaz Officiial Twitter Account

لاہور:مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ خود کو قانون کے سامنے پیش کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری سے ڈر کر بھاگتے ہوئے تو پاکستان کی تاریخ میں بہت سے لوگ دیکھے ہیں لیکن سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر، بار بار، خود چل کر، پیش ہو کر قانون کو سربلند رکھنے والا لیڈر  صرف نواز شریف ہے۔

a4820a3437a967b3731dd849d9826ac7

واضح رہے کہ مریم نواز کو  گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے صدر نے پارٹی کی نائب صدر  کی ذمہ داریاں دی تھیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہو گئیں ہیں۔