وفاقی حکومت کا عوام پر بجلی اور گیس بم گرانے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت کا عوام پر بجلی اور گیس بم گرانے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان کر بجلی اور گیس کا بم عوام پر گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ 


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی حکومت نے بین الاقومی مالیاتی فنڈ کی شرائط تسلیم کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے، بجلی اور گیس کی مد میں حکومت تین سال میں غریب عوام سے340 ارب روپےوصول کرے گی۔ 

اس کے علاوہ حکومت نے نیپرا کو بجلی کی قیمت کے تعین کے لیے خود مختار ادادہ بنانے پر بھی راضی ہو گئی، حکومت کی جانب سے چھوٹے صارفین کے علاوہ بجلی پر تمام سبسڈی ختم کر دی جائے گی، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اوگرا گیس کے نرخ تعین کرنے کے معاملے پر آزاد ادارہ ہو گا۔