ایران نے امریکی پابندیوں سے بچاو کیلئے جوہری پلانٹ پر کام کوروک دیا

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچاو کیلئے جوہری پلانٹ پر کام کوروک دیا
کیپشن: image by facebook

تہران : ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے جوہری توانائی پر کام کو فی الحال روک دیا ہے تاکہ معیشت کے پہیے کو جاری رکھا جا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے مستقبل میں امریکہ کی پابندیوں سے بچنے کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے اپنے کام کو فی الحال بند کرنے کا فیصلہ ہے ۔

امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران کی دیگر ممالک کو تیل کی برآمدات بند ہو کر رہ گئی ہیں جس سے ملکی معیشت پر دباو بڑھ رہا ہے ۔

ایرانی لیڈر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر متعدد مرتبہ ایران کے جوہری پلانٹ پر کام کو ناکارہ قرار دے چکے ہیں تو اب اس پر امریکی خدشات سمجھ سے بالا تر ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی سرجری کی ضرورت ہے ۔