دہشت گردی کا واقعہ حکومت کاعوام کے جان و مال کے تحفظ میں عدم دلچسپی کا مظہر ہے، رانا ثناء اللہ

دہشت گردی کا واقعہ حکومت کاعوام کے جان و مال کے تحفظ میں عدم دلچسپی کا مظہر ہے، رانا ثناء اللہ
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور سیف سٹی ہے یہاں دہشت گردی  واقعہ ہونا پنجاب حکومت کی نالائقی ، نااہلی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں عدم دلچسپی کا مظہر ہے ۔

سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا ء اللہ  نے کہا کہ تحریک انصاف کی  حکومت نے تین ماہ میں تین آئی جی تبدیل کیے ہیں جس کی وجہ سیکیورٹی فورسز کا مورال خراب ہوا ہے ، حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دہشت گردی کاواقعہ ہو نا قابل افسوس ہے۔ 

 
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لاہور کو سیف سٹی منصوبہ لگا کر محفوظ بنایا جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے، اس منصوبے کی وجہ سے لاہور میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی واقع ہوئی لیکن تحریک انصاف نے اچھے لوگوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے کوئی بھی افسر ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔