نئی ٹانگ لگوانے والے پانچ سالہ افغان بچے کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی ٹانگ لگوانے والے پانچ سالہ افغان بچے کی ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: image by facebook

 کابل : افغانستان میں نئی ٹانگ لگوانے والے پانچ سالہ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ افغان بچہ احمد سعید رحمان نئی ٹانگ لگوانے کے بعد خوشی سے رقص کرنے کے لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

احمد سرحدی علاقے میں دو طرفہ فائرنگ کا نشانہ بن گیا تھا جس کے دوران اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی ۔

کابل میں عالمی تنظیم ہلال احمر کے ہسپتال میں پانچ سالہ احمد کی نئی ٹانگ لگوائی گئی ہے جوکہ اس کے لیے نئی زندگی ثابت ہوئی.

نئی ٹانگ لگنے کے بعد احمد نے بے جا رقص شروع کر دیا۔ احمد کی رقص کرتے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، احمد نے اپنی نئی ٹانگ لگنے پر خدا کا بے حد شکریہ ادا کیا۔