احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا: شبلی فراز

احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا: شبلی فراز
کیپشن: عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لیکر چلنا ہے، شبلی فراز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: شبلی فراز نے کہا ہے کہ کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔


وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لیکر چلنا ہے، لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے، چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا۔


شبلی فراز کا کہنا تھا طویل المعیاد لاک ڈاؤن روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کر دیتا، لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔