اراضی تقسیم کیس : شہباز شریف کو نیب کا نوٹس جاری

اراضی تقسیم کیس : شہباز شریف کو نیب کا نوٹس جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  قومی احتساب بیورو (ملتان) نے اراضی تقسیم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، نیب ملتان کی جانب سے میاں شہباز شریف کو نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹس میں شہباز شریف پر بہاولپور کے علاقے لال سہانرا میں 14400 کینال کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کو 18 مئی تک سوالنامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے 1976ء کے لال سہانرا متاثرین میں اراضی تقسیم پر شہبازشریف کو نیب ملتان کے نوٹس کو مضحکہ خیز قرار دیدیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا 1976ء کا کیس بنانے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو شرم اور حیا آنی چاہیے۔ ثابت ہوگیا کہ اب تک شہباز شریف کے خلاف جو مقدمے بنائے گئے، وہ سب جھوٹ اور صرف سیاسی انتقام تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو صرف شریف برادران کے کیسز اور چہرے نظر آتے ہیں۔